16 فروری 2016 - 17:55
ایران اور جرمنی کے درمیان شپنگ لائنز کمپنیوں کے مشترکہ منصوبوں پر معاہدہ

ایران اور جرمنی کی شپنگ لائنز کمپنیوں کے درمیان شپنگ لائنز کے قیام کے مشترکہ منصوبوں پر معاہدہ طے پا گیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کی شپنگ لائنز کمپنیوں کے درمیان شپنگ لائنز کے قیام کے مشترکہ منصوبوں پر معاہدہ طے پا گیا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی شپنگ لائنز کمپنی (IRISL) کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق، ان کی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے حالیہ دورہ ہیمبرگ کے موقع پر جرمنی کی شپنگ لائنز کمپنی کے حکام کے ساتہ ملاقات کے دوران مشترکہ منصوبوں کی حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے.

اس معاہدے کے تحت ایرانی شپنگ لائنز کمپنی شمالی یورپ کے ممالک جرمنی، نیدرلینڈ اور بیلجیم کی بندرگاہوں کو استعمال کر سکتی ہے اور وہاں کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کے درمیان طے ہونے والے اس معاہدے پر مارچ سے مکمل عملدرآمد کیا جائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲